
کراچی ( ناظم روزانامہ ) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ ’’زنجیریں‘‘ کی ایڈیٹنگ اور ہدایت کاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کئی مناظر فائنل ایپی سوڈز سے نکال دیے گئے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سینئر ادکار عدنان صدیقی نے ڈرامے کی کاسٹ اورشوٹنگ کےمقامات کو سراہا، تاہم ایڈیٹنگ پر مایوسی کا اظہار کیا،کہاساتھی اداکار عثمان جاوید کے ساتھ متعدد مناظر شوٹ کیے تھے، لیکن ان میں سے کئی مناظر کو نشر نہیں کیا گیا۔
عدنان صدیقی نےکہا کہ ایڈیٹنگ کےباعث انکا اہم کردار تقریباً مختصر کردار تک محدود ہوکر رہ گیا،جبکہ عثمان جاوید جوکہ طورسم کا ایک مضبوط کردار ادا کررہے تھے اسکو بھی ڈرامے میں نمایاں طور پر کم دیکھایا گیا۔
اداکار نےڈرامےکی مرکزی اداکارہ سجل علی کےکردار سےمتعلق بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طورپر وہ کئی اقساط میں نظرنہیں آتیں،جبکہ کہانی میں سہراب خان اور شیری کی محبت کو زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔
اس سے قبل طورسم کا کردار ادا کرنےوالےعثمان جاوید نےبھی ڈرامےکی ایڈیٹنگ پر سوال اُٹھایا تھا،دونوں اداکاروں کے بیان کے بعد ڈرامےکی ایڈیٹنگ اور کہانی کے فوکس سے متعلق ناظرین میں بھی بحث شروع ہوگئی۔



