
کوئٹہ (ناظم روزنامہ)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کیلئے یونین سے مذاکرات سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ پی آئی اے کیلئے کلیئر 15 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار ڈالر کی حکومتی گارنٹی بھی منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں کراچی کے کے-فور منصوبے کیلئے 7 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ منظور کرلی گئی، کے-فور منصوبے کی رقم سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو منتقل کرنی تھی۔
ریکارڈ منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کر لی گئی، ایف سی بلوچستان کو گرانٹ وزارت خزانہ کی بجٹ سے دی جائے گی۔
ای سی سی نے درآمدی گندم کے بر وقت استعمال کیلئے پاسکو کی تجویز کی منظوری دے دی، پاسکو کا گندم اسٹاک 85 فیصد مقامی، 15 فیصد درآمدی گندم پر مشتمل ہوگا۔
اجلاس میں غیر ملکی سپلائرز کے اکاؤنٹ پر پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے کسٹمز بانڈڈ اسٹوریج سہولت استعمال کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی تعاون کیلئے سیل پریز معاہدے کی منظوری بھی دے دی، اوکونڈک ٹریڈنگ اور او پی ایس او کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔



