
اسلام آباد ( ناظم روزنامہ ) ویانا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دنیا کا پہلا برانڈ 3600سال پہلے سعودی عرب میں تخلیق ہوا
اس دور کے فنکار مٹی کے برتن پر مخصوص انداز میں رنگوں سے جانوروں اور انسانی رسومات کی دلکش تصاویر بناتے تھے۔
اْن کی مصنوعہ ’’القریہ پینٹیڈ برتن‘‘کے برانڈ نام سے مشہور ہوئی اور جس کی بیرون ممالک بھی بہت مانگ تھی۔
حتیٰ کہ غیرملکی فنکار برانڈ کی نقل کرنے لگے۔القریہ 300 ہیکٹررقبے پر آباد بڑا قصبہ تھا۔یہ سعودیہ میں ’’تیماء‘‘نامی قصبے کے بعد چاردیو اری رکھنے والا سب سے بڑا قدیم قصبہ ہے جو اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا۔
آسٹروی ماہرین آثارقدیمہ کی تحقیق ممتاز امریکی سائنسی رسالے’’پلس ون‘‘میں شائع ہوئی۔



