
دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد( ناظم روزنامہ ) ذرائع کےمطابق ناقص کارکردگی اورسلیکشن میں مبینہ بےقاعدگیوں پر پی سی بی نےسلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کو نوٹس جاری کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کی سلیکشن پرمصباح الحق بضد تھے،تاہم انہی کھلاڑیوں کی جانب سےتوقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر بورڈ نے نوٹس میں وضاحت طلب کی۔
کچھ لڑکوں کی سلیکشن پرمصباح الحق بضد تھے،انہی لڑکوں نے پرفارمنس نہیں دی،پی سی بی نے نوٹس میں پوچھ لیا،مصباح الحق کی جانب سےنوٹس کا جواب دینے کے بجائے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیاگیا،وہ اس وقت نوٹس پیریڈ پر ہیں اور نوٹس پیریڈ مکمل ہونے کے بعد پی سی بی سے الگ ہوجائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سےناقص سلیکشن پرنوٹس ملنے کےبعدمصباح الحق نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا اور اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہےکہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے ساتھ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمرگل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔



