
پاسکو کے گوداموں سے فلور ملز کو خراب اور پانی لگی گندم کی سپلائی کا انکشاف ہواہے، ، فلور ملزکو سپلائی کی جانی والی گندم 21 فیصد سے زائد نمی والی نکلنے لگی، فلور ملز مالکان کے مطابق گندم میں نمی کی نارمل حد 9 سے 11 فیصد ہے۔
اسلام آباد ( ناظم نیوز روزنامہ ) فلور ملز مالکان کے مطابق فلورز ملز آٹا ساڑھے 14 فیصد نمی والا دینے کے پابند ہیں، پہلے سے 21 فیصد نمی والی گندم کے آٹے کی کوالٹی ناقص ہوتی ہے، پاسکو ملازمین کی جانب سے پانی لگی گندم کی سپلائی ہو رہی ہے، پانی لگی گندم میں بدبو اور کائی لگنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں ہے، پاسکو سے گندم 3800 روپے مل رہی ہے، گندم کا اوپن مارکیٹ میں ریٹ4650 روپے فی من ہے۔ نمی والی گندم پر سرکاری ریٹ 1100 روپے تک اضافی فنانشل نقصان ہو رہا ہے۔



