
عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے یو این ڈی پی سے مکمل تعاون جاری رکھیں گے: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(خ ن/ ناظم نیوز روزنامہ ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام متعلقہ پروجیکٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران UNDP کے نمائندوں نے جاری منصوبے اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔یو این ڈی پی کے نمائندوں نے منصوبے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون قابلِ تحسین ہے اور آئندہ بھی منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کام جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ و تعاون جاری رکھا جائے گا۔



