
چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس، ہوم، لیبر، سوشل ویلفیئر اور فاریسٹ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
کوئٹہ ( خ ن / ناظم نیوز روزنامہ ) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت محکموں کے کارکردگی جائزہ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہوم، لیبر، سوشل ویلفیئر اور فاریسٹ محکموں نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی نمایاں پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور سینئر حکام نے اپنے شعبوں کی کارکردگی، اہداف کی تکمیل، اصلاحاتی اقدامات، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکموں کی مجموعی کارکردگی، عوامی خدمات کی فراہمی اور انتظامی بہتری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے محکموں کی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی میں مزید بہتری لانے، اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور عوامی خدمت کے عمل کو زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور بروقت نتائج کے لیے محکموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔ اجلاس میں مذکورہ محکموں کے حکام نے اپنے شعبوں میں پروموشنز، خالی آسامیوں، اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں انسانی وسائل کی دستیابی، ترقی کے منتظر ملازمین کے کیسز، اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے اقدامات، انتظامی ڈھانچے کی بہتری اور دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے نہ صرف کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے بلکہ شفافیت، رفتار اور عوامی سہولت میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہو رہا ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس، ہوم، لیبر، سوشل ویلفیئر اور فاریسٹ محکموں کی کارکردگی کا جائزہکیا گیا کہ متعلقہ محکمے اپنی استعداد کار میں اضافہ، عوامی مسائل کے ف
وری حل اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی موثر تکمیل کے لیے مربوط اور فعال حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھیں۔



