
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے فعال دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، نیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر کھول دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی سفیر نے افتتاح کیا۔ حکومت کے مطابق اس سے پاکستان میں نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہونگے، جسے پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 18 اگست 2026 کو گوگل کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس پیش رفت سے پاکستان اور گوگل کے درمیان ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ گوگل پہلے ہی پاکستان میں مختلف ڈیجیٹل تربیتی اور ٹیکنالوجی پروگرامز کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ گوگل پاکستان میں اپنی تجارتی سرگرمیوں کو بھی مزید منظم کر رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق Google Pakistan (Private) Limited اگست 2026 سے بعض نئے اکاﺅنٹس کے لیے پاکستان میں معاہداتی فریق کے طور پر کام کرے گی۔ ماہرین کے مطابق گوگل کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی موجودگی مقامی ٹیک اسٹارٹ اپس، فری لانسرز، ڈویلپرز اور ڈیجیٹل کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے، جبکہ پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت بھی مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔



