
اسلام آباد ( ناظم روزنامہ ) افغان طالبان رجیم کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، وزارت اطلاعات ونشریات نے طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا اور بے بنیاد دعوی کیا، ذبیح اللہ مجاہد نے بدخشان میں مسلح تصادم میں پاک فوج کی موجودگی کا پروپیگنڈا کیا، بدخشاں میں جاری تشدد افغانستان کے اندرونی سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کا عکاس ہے۔
جھڑپیں طالبان رجیم کے خلاف اندرونی مسلح جدوجہد ہیں، پاکستان نے مسلسل پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کی ہے، پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے میں پاکستان کی کوئی دلچسپی نہیں، طالبان رجیم پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔



