
“جنوبی پشتونخوا سے ایف سی فوری ہٹائی جائے، لیویز بحال اور پشتونوں کے سیاسی، معاشی و آئینی حقوق تسلیم کیے جائیں”: جرگہ اعلامیہ
کوئٹہ(ناظم نیوز روزنامہ ) پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر کوئٹہ میں تین روزہ پشتون جرگہ منعقد ہوا، جس میں
جنوبی پشتونخوا کی سیاسی، آئینی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ جرگہ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے نئے شفاف انتخابات، آئین کی بحالی اور حقیقی جمہوریت کا مطالبہ کیا۔
جرگہ نے جنوبی پشتونخوا سے ایف سی کے انخلا، سویلین اتھارٹی کی بحالی اور لیویز فورس کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اعلامیے میں پشتونوں کے سیاسی، معاشی اور قومی حقوق کے تحفظ، زمینوں اور معدنی وسائل سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی اور ڈیورنڈ لائن پر قانونی تجارت بحال کرنے پر زور دیا گیا
جرگہ نے پشتون بلوچ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے، جنوبی پشتونخوا کے اضلاع میں جرگہ کمیٹیاں تشکیل دینے اور امن و امان کی بہتری کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔



