
اسلام آباد (ناظم نیوز روزنامہ ) ایک شہری نے سوال کیا ہے کہ اگر بینک پروف آف لائف سرٹیفکیٹ قبول کرنے سے انکار کرے تو پنشنر کیا کرے؟
بزرگ پنشنرز کو نادار پروف آف لائف سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے فراہم کر رہا ہے اور اس کے لیے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
تاہم ایک صارف نے پوڈکاسٹ میں سوال کیا کہ اگر بینک نادار کا فراہم کردہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ قبول کرنے سے انکار کرے تو پنشنر کیا کرے؟
اس کے جواب میں نادرا کے پبلک ریلیشن آفیسر شباہت علی نے واضح کیا کہ بینک کے پاس نادرا کے فراہم کردہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں بینک کا صرف یہ کردار ہے کہ جیسے شہری پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لیے نادرا کے دفاتر، ای سہولت مراکز یا نادرا کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپلائی کرتے ہیں تو اگر کوئی پرانے طریقے پر عمل کرنا چاہے تو وہ بینک جا کر بھی اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے۔
شباہت علی نے کہا کہ حکومت نے بینک کی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی سہولت ختم نہیں کی بلکہ بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لیے انہیں گھر بیٹھے یہ خدمت فراہم کرنے یا قریبی نادرا مرکز اور ای سہولت فرنچائز پر یہ سہولت فراہم کی ہے۔



