
سول اسپتال میں شہزاد نامی شخص کی اہلیہ کے ہاں دورانِ زچگی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
کوئٹہ (ناظم نیوز روزنامہ) سول اسپتال کوئٹہ میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک نومولود کے مبینہ طور پر غائب ہونے کا معاملہ سامنے آگیا، جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں شہزاد نامی شخص کی اہلیہ کے ہاں دورانِ زچگی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس سے قبل کرائے گئے الٹراساؤنڈ کی رپورٹ میں بھی رحمِ مادر میں دو بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
خاندانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زچگی کے بعد اسپتال کی جانب سے بھی دو بچوں کی پیدائش کی رپورٹ سامنے آئی، تاہم والدین کو مبینہ طور پر صرف ایک نومولود بچہ حوالے کیا گیا، جبکہ دوسرے بچے کے بارے میں اہلِ خانہ کو کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
واقعے کے بعد والدین اور اہلِ خانہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسپتال انتظامیہ سے نومولود کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔
ذرائع کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے واقعے کی جانچ پڑتال اور حق



