
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل ’بھرپور طاقت‘ کے ساتھ جوابی کارروائی کرے گا۔
اسلام آباد ( ناظم نیوز روزنامہ ) اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ایرانی فورسز نے خطے کے مختلف مقامات پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں کی ہیں۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج یہودیوں کے اہم مذہبی تہواروں کے سیزن کے دوران ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے لیے تیار ہے۔ یہ مذہبی تہوار ستمبر کے وسط میں شروع ہونے والے ہیں۔
GeographicReference
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق فی الحال ایران خطے میں مختلف مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، تاہم اسرائیل کو بھی ممکنہ ایرانی حملے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج دفاعی طور پر مکمل تیار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے واضح کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کسی دوسرے ملک کی مدد یا اجازت کا انتظار کیے بغیر خود کارروائی کرے گا۔ ان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے حملے کے لیے تیار ہیں۔
Geogاسرائیلی وزیر دفاع کے بیان سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔



