
ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے لیے شروع کیے گئے ہیں، ان کی تعمیر میں معیار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا, ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین
صحبت پورڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کا BSDI صحبت پور ( خ ن / ناظم نیوز روزنامہ ) ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کام کی رفتار اور معیار بہتر بنانے کی ہدایت واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے ضلع صحبت پور میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جا کر تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام پیش رفت معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ افسران اور تعمیراتی اداروں کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران تحصیل آفس صحبت پور، چینجنگ روم، ویٹرنری ہسپتال، لائبریری اور چلڈرن پارک سمیت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا انہوں نے مختلف منصوبوں کے تعمیراتی مراحل استعمال ہونے والے میٹریل کام کے معیار اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیاتحصیل آفس صحبت پور کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق سرکاری ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے جبکہ عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں، انتقالات فردات اور دیگر ریونیو معاملات کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کو یقینی بنایا جائے
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو سرکاری امور کی انجام دہی میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر نے BSDI کے تحت جاری منصوبوں کے معائنے کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں انہوں نے تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے لیے شروع کیے گئے ہیں اس لیے ان کی تعمیر میں معیار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کام کی پائیداری اور منظور شدہ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام منظور شدہ ڈیزائن تخمینہ تکنیکی اور مقررہ تعمیراتی معیار کے عین مطابق کیا جائے متعلقہ محکمے اور تعمیراتی ادارے منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں اور کام کے معیار و رفتار سے متعلق رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ BSDI کے تحت جاری منصوبے ضلع میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مقامی سطح پر ترقی کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے شہریوں کو صحت، تعلیم، تفریح، کھیل اور دیگر شعبوں میں بہتر سہولیات میسر آئیں گی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں، موقع پر پیش آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے تاکہ سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔



