
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے اور نئی کارروائی طویل نہیں ہوگی۔
واشنگٹن ( ناظم نیوز روزنامہ ) صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ انتہائی شدید تھا، جبکہ امریکا ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تہران دوبارہ ریڈار اور میزائل سسٹم بنانے کی کوشش کررہا ہے، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نےمشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھادی فوجوں کی تعیناتی 2027 تک بڑھائی گئی ۔ خطے میں تقریباً پچاس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔



