
فلپائن میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران ایک مچھیرے کے چہرے پر آکٹوپس چمٹ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
واقعہ فلپائن کے شہر پالوان کے علاقے پورٹو پرنسسا میں پیش آیا، جہاں مچھیرے نے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران آکٹوپس کواس پکڑا تو وہ اچانک اس کے چہرے سے چمٹ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھیرا آکٹوپس کو ہاتھ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، تاہم ناکامی پر ڈنڈے کی مدد لیتا ہے۔
کئی منٹ کی جدوجہد کے بعد مچھیرا آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے میں کامیاب ہوگیا اور اسے دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔



